اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی المسلہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فؤاد معصوم نے برطانیہ کے دارالعوام کے ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ ملاقات میں دہشتگرد گروہوں کو عراقی سرزمین سے نکال باہر کرنے کے لۓ دوسرے ممالک کی جانب سے عراقی سیکورٹی فورسز کی حمایت کۓ جانے پر تاکید کی۔ فواد معصوم نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ دہشتگردی کا خطرہ عراق کےتمام لوگوں کے لۓ خطرہ بن چکا ہے کہا کہ عراق کے عوام اور سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خطرے کا ادراک کرکے ماضی سے زیادہ آپس میں متحدہ ہوچکے ہیں۔ عراق کے صدر نے مزید کہا کہ عراق کی سیکورٹی فورسز کو دہشتگردوں پر مکمل فتح کے لۓ اسپیشل تربیت کی ضرورت ہے اور دوست ممالک کو اس سلسلے میں ہمارے مدد کرنی چاہۓ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲